17 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے ایران کے خلاف امریکہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ابنا: علاء الدین بروجردی نے انقرہ میں گزشتہ رات ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جمیل چیچک کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایران کے خلاف ایٹمی توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی آئي اے ای اے کے سربراہ کی جھوٹی رپورٹ اور واشنگٹن میں سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے سمیت ایران کے خلاف امریکی الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کے سارے الزامات بے بنیاد ہیں۔علاء الدین بروجردی نے اس ملاقات میں ترکی کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کا تحریری پیغام بھی جمیل چیچک کو پیش کیا۔علاء الدین بروجردی نے اس سے پہلے ترک صدر اور پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ سے بھی ملاقات کی اور علاقائی اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی ترکی کے حکام سے بات چیت کے لئے گزشتہ بدھ کو ترک دارالحکومت انقرہ پہنچے تھے۔......

/169